Times of Karachi
Times of Karachi @TOKCityOfLights ·
برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خاصا تناؤ تھا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کو بہت آسان بتا کر ٹرمپ کواس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلائی۔ #TOKAlert #IranWar #IranIsraelWar#IranUSWar
2
5
740
Times of Karachi
Times of Karachi @TOKCityOfLights ·
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ایران کی ذمے داری ہے کہ وہ اُنہیں جنگ بند کرنے پر قائل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اُنہیں فکر نہیں ہے کہ ڈیل ہوتی یا نہیں۔ سی این این کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کو مذاکرات کے حوالے سے امریکا کی نیت پر شک ہے۔ #TOKAlert #IranWar#IranIsraelWar #IranUSWar
1
1
354
Times of Karachi
Times of Karachi @TOKCityOfLights ·
ایران کے صدر مسعود پزشکیان تہران کی ایک سپر مارکیٹ گئے جہاں انہوں نے شہریوں سے ملاقات اور شہریوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر موجود شہریوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ #TOKAlert #IranWar #IranIsraelWar #IranUSWar #MasoudPezeshkian
7
926
Times of Karachi
Times of Karachi @TOKCityOfLights ·
ایرانی سفارتخانے نے پاسداران انقلاب کے رہنما سے منسوب پاکستان مخالف بیان اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قراردے دیا ہے۔ ایرانی سفارتخانے نے جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں زہر گھولنے کی کوشش کررہا ہے۔ #TOKAlert #IranWar#IranIsraelWar #IranUSWar
6
496
Times of Karachi
Times of Karachi @TOKCityOfLights ·
خاتون کو سسرال میں بدنام کرنے والے ملزم کو 9 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی گلریز میمن نے ملزم کو 9 سال قید کی سزا کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، خاتون نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم کے تحت شکایت درج کرائی تھی۔ #TOKAlert #Karachi
1
1.1K
Times of Karachi
Times of Karachi @TOKCityOfLights ·
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں نہ بھی رہا تو خلیجی ممالک کو تحفظ دے گا۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات چیت عمدگی سے جاری ہے، ساتھ ہی انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر جنگ بندی نہیں ہوئی تو بے رحمی سے حملے کریں گے۔ #TOKAlert #IranWar#IranIsraelWar #IranUSWar #DonaldTrump
306
Times of Karachi
Times of Karachi @TOKCityOfLights ·
کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں شہری بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ہائی ٹینشن لائن پول پر چڑھا تھا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شہری کو پول سے بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ #TOKAlert #Karachi
1
1
645
Naaz
Naaz @MujassamNaz ·
پاکستان کا پہلا افقی تیل کا کنواں فعال، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے حیدرآباد میں پاساکھی-13 کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کنواں یومیہ 460 بیرل تیل پیدا کر رہا ہے جبکہ اسے 2,966 میٹر گہرائی تک کھود کر 546 میٹر افقی حصہ شامل کیا گیا۔ #TOKAlert #OGDCL#SIFC
33
Times of Karachi
Times of Karachi @TOKCityOfLights ·
سی این این کی رپورٹ کے مطابق دو امریکی افسران نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ایک میٹنگ کا انتظام کررہے ہیں، میٹنگ جنگ کے خاتمے کیلیے ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز مسترد کی لیکن بات چیت ابھی ڈیڈ نہیں ہوئی ہے۔ #TOKAlert #IranWar #IranUSWar #IranIsraelWar#DonaldTrump
1
360